16 مئی 2011 - 19:30

مصری وزیرخارجہ نبیل عربی کو عرب لیگ کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔

ابنا: اتوار کو قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں نبیل العربی کو متفقہ طور پر عرب لیگ کی بائیس رکنی تنظیم کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ اس سے قبل مصری سفارتکار مصطفیٰ الفکی کو مصر کی جانب سے امیدوار بنایا گیا تھا تاہم سابق صدر حسنی مبارک کا قریبی ساتھی ہونے اور مصری  عوام کی مخالفت کی وجہ سے آخری وقت پر ان کا نام واپس لے لیا گیا۔قطر کے العطیہ نے بھی اپنا نام واپس لے لیا ۔عرب لیگ کے سبکدوش سکریٹری جنرل عمرو موسی بھی مصری ہیں اور وہ مصر کے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کی کوشش میں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169